روس میں کورونا وائرس کی وجہ سے ریکارڈ یومیہ اموات

Russia Coronavirus

Russia Coronavirus

روس (اصل میڈیا ڈیسک) روس میں حالیہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے 857 اموات واقع ہو چکی ہیں جو وباء کے آغاز سے لے کر اب تک کی ریکارڈ یومیہ تعداد ہے۔

روس کورونا وائرس انفیکشن کنٹرول اور حفاظتی مرکز کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 857 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

تازہ نقصان کے ساتھ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 388 ہو گئی ہے۔

حالیہ ایک دن میں کووِڈ۔19 کیسوں کی تعداد 22 ہزار 430 رہی جس سے مریضوں کی کُل تعداد 74 لاکھ 87 ہزار 138 ہو گئی ہے۔

دارالحکومت میں کورونا وائرس حفاظتی تدابیر نرم کر دی گئی ہیں لیکن ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی برقرار ہے۔

صدراتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ملک بھر میں کورونا کیسوں کی تعداد میں اضافے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ ملک میں اموات کی تعداد میں اضافہ تکلیف دہ ہے اور یقیناً یہ چیز احتیاط کی ضرورت و اہمیت کو واضح کرتی ہے۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں صورتحال کے پیش نظر فیصلے کئے گئے ہیں اور ہم، ملک بھر میں کووِڈ۔ 19 کے خلاف حفاظتی تدابیر کے اطلاق کا پروگرام رکھتے ہیں۔