روس نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی

Russia Coronavirus

Russia Coronavirus

روس (اصل میڈیا ڈیسک) دعوے کے مطابق روس میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی گئی ہے۔ فیڈرل بائیو میڈیکل ایجنسی کے پریس مرکز سے شائع کئے گئے بیان کے مطابق کووِڈ۔19 کے علاج میں میفلوکین نامی دوا کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ دوا مختلف شدتوں کے کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے مفید ثابت ہو گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دوا بڑے پیمانے پر انتخابی رجحان رکھنے کی وجہ سے کورونا وائرس سے متاثرہ خلیات کی مرمت کرتی ، وائرس کے ضرر رساں اثرات کو ختم کرتی اور اس کے پھیلاو کو روکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میفلوکین اپنے مضبوط مدافعتی اثرات سے وائرس کے نتیجے میں التہاب اور ورم کے ردعمل کا بھی سدباب کرتی ہے۔