روس میں شہاب ثاقب گرنے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ

Russia

Russia

ماسکو(جیوڈیسک)روس میں شہاب ثاقب گرنے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، امدادی کارروائیوں کیلئے 20 ہزار رضا کار روانہ کر دیئے گئے۔

روس میں شہاب ثاقب گرنے سے200 بچوں سمیت 1200 سے زائد افراد زخمی،اور کئی مکانات تباہ ہو گئے۔شہابِ ثاقب زمین سے تیس سے پچاس کلو میٹر اوپر ٹوٹا جس سے ایک چھوٹے ایٹم بم کے برابر توانائی کا اخراج ہوا۔ماہرین کے مطابق یہ ٹکڑے لوہے کے بنے تھے جو تیس کلو میٹر فی سیکنڈ کے رفتار سے گرے۔

یورال میں شہاب ثاقب گزرنے سے رات دن میں بدل گیا۔اس سے قبل سنہ انیس سو آٹھ میں سائبیریا میں شہاب ثاقب کے گرنے کا واقع پیش آیا جس سے تقریبا دوہزار مربعہ کلومیٹر کا علاقہ تباہ ہوا تھا۔