سعد رضوی کی رہائی کیخلاف حکومتی اپیل واپس لینے کا فیصلہ، سیکڑوں کارکنان رہا

Saad Rizvi

Saad Rizvi

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت اورکالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔

حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے کے بعد پنجاب بھر سے گرفتار 860 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سعد رضوی کی رہائی کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جن افراد کے خلاف کیسز نہیں تھے انہیں رہا کر دیا گیا ہے اور جن افراد کے خلاف کیسز ہیں ان کو رہا نہیں کیا جا رہا۔