عظیم قربانی

Muharram

Muharram

تحریر: سجاد علی شاکر
یہ ایام محرم ہیں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظیم شہادت کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرنے اور مصائب کربلا کے بیان میں امت کے لیے کیا سبق ہے اور وہ اس عظیم قربانی سے اپنی عملی زندگی میں کس طرح فائدہ اتھا سکتے ہیں۔ مسلم اور غیر مسلم کی تفریق سے قطع نظر ہر ذی شعور نے حسین ابن علی کو ہزاروں سلام پیش کئے ہیں آج ہمارے چاروں جانب کربلا ئیں آراستہ ہیں۔

محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے جو اسلامی تا ریخ کے تناظر میں مسلمانوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اللہ ر ب العزت نے اس مہینے کا شمار حرمت والے مہینوں میں کیا ہے اور اس میں جنگ وقتال کو ممنوع قرار دیا ہے۔

اس مہینے میں حضرت امام حسین اوران کے رفقائے کا ر نے دین اسلام کے پرچم کو سر بلند رکھنے اور حق و صداقت کے پرچار کے لیے اپنے پاکیزہ لہو کا نذرانہ پیش کیا، دین کی راہ میں آنے والی اذیتوں ،ہر طرح کے جابرانہ سلوک اور یزیدی چالوں کا مقابلہ کیا۔

اس مقدس مہینے کے احترام کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری حکومت علما اور ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔حضرت امام حسین کی شہادت ایک انتہائی اعلی ارفع مقصد کے لیے تھی۔آج امت مسلمہ مسائل سے دوچار اور بے بس ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ آج کے دور میںاسلامی تاریخ کوپڑھنے کی کوشش کی جا رہی ہے نہ سمجھنے کی۔

Hazrat Imam Hussain

Hazrat Imam Hussain

ضرورت اس امر کی ہے کہ امام حسین کے فلسفہ شہادت کو سمجھا جائے۔جذ بہ بہاد کی روح کوبیدار کیا جائے۔اسی طرح مسلم امہ میں اتحاد واتفاق یکجہتی اورشیراز بندی ممکن ہے۔ایک سال میں بارہ مہینے ہوتے ہیں اور بارہ مہینوں میں چار مہینے (محرم ،ربیع الاول ،رمضان اور ذوالحجہ ) بہت ہی برکت والے مہینے ہیں۔ یہ سارہ نظام اللہ رب العزت کا بنایا ہوا ہے۔

اللہ تعالی نے چاروں کی الگ فضیلت رکھی ہے۔ کسی مہینے کو اپنے پیاروں کی قربانی کی وجہ سے فضیلت ملی اور کسی مہینے کو و قرآ ن پاک اتارکر اور روزے فرض کر کے دوسروں سے افضل بنایا۔محرم الحرام کو اللہ تعالی نے بہت فضیلت بخشی ہے اس ماہ قتال حرام ہے ،اس لیے اسے محرم یعنی حرمت والا مہینہ کہا جاتا ہے۔اللہ ہم سب کو اس مہینے کااحترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Sajjad Ali Shakir

Sajjad Ali Shakir

تحریر: سجاد علی شاکر (فنانس سیکرٹری پنجاب )کالمسٹ کونسل پنجاب
sajjadalishakir@gmail.com
03226390480