قربانیاں دینا پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنان کا وطیرہ رہا ہے۔ پرویز رفیق

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ پنجاب کے صدر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی پرویز رفیق نے کہا ہے کہ قربانیاں دینا پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنان کا وطیرہ رہا ہے۔ جب بھی جمہوریت نے قربانی مانگی پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ہی قدم بڑھا کر قوم کا سر بلند کیا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں اور پیپلز پارٹی کے دور کو سنہرا دور قرار دے رہے ہیں اور عام آدمی پیپلز پارٹی کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتا ہے۔