صرف پیپلز پارٹی عوام کو ظلم سے نجات دلاسکتی ہے۔ شوکت بسرا

لاہور : پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر شوکت بسرا نے کہا ہے کہ صرف پیپلز پارٹی عوام کو ظلم سے نجات دلا سکتی ہے پیپلز پارٹی کے جیالے عوام کا خون پینے والے شیر سے نجات دلائیں گے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی ایک ادارہ ہے۔

عام انتخابات میں پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں کی زندگی بچائی پیپلز پارٹی نے دہشت گردوں کا دٹ کر مقابلہ کیا پیپلز پارٹی ملک کی واح جماعت ہے جس نے دہشت گردی کا سامنا کیا اور ملک و قوم کی خاطر اس کے قائدین اور جیالوں نے قربانیاں دی ہیں۔