سعید وسیم کو ایم این اے اور ملک احمد سعید کو ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارکباد

Chaudhry Irfan Ali

Chaudhry Irfan Ali

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا، میرا مقصد عوام کی خدمت ہے، میں نے الیکشن میں حصہ مال بنانے کیلئے نہیں بلکہ حلقہ کے عوام کی خدمت کیلئے لیا تھا، عوام کی بے لوث خدمت کیلئے عہدہ ضروری نہیں، عوام کی محبت ہی کافی ہے، ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175 چوہدری عرفان علی سندھو نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیکر 4206ووٹ حاصل کرنا بھی میری کامیابی ہے، مجھ پر اعتماد کا اظہار کرنے تمام ووٹرز و سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں مایوس ہوکر گھر نہیں بیٹھوں گا بلکہ حلقہ کے عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حلقہ کی عوام کے ساتھ رہوں گا، میرا جینا مرنا حلقہ کی عوام کیلئے ہے میرے دروازے عوام کیلئے 24گھنٹے کھلے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سعید وسیم کو ایم این اے اور ملک احمد سعید کو ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارکباد، امید کرتے ہیں کہ الیکشن میں کئے گئے وعدوں کو پیا تکمیل تک پہنچائیں گے، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کا اظہار خیال، تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 137سے سعد وسیم شیخ کو 78ہزار 277ووٹوں جبکہ حلقہ پی پی 175سے ملک احمد سعید کو 14ہزار 18ووٹوں کی لیٹ سے کامیابی حاصل کرنے پر چیئرمین میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میاں عبدالخالق، چیئرمین رفیق انصاری گروپ کے سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری، چوہدری اصغر علی، چیئرمین یونین کونسل دفتوہ سید طیب حسین رضوی، چیئرمین یونین کونسل سرہالی کلاں چوہدری اختر علی، چیئرمین یونین کونسل چھٹیانوالہ محمد خالد، چیئرمین یونین کونسل لکھنیکے چوہدری یوسف چھینہ، چوہدری خادم حسین،چوہدری فرغام، ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ن ملک خرم نصراللہ خاں، رانا منیر احمد ، رانا شعبان احمد، سابقہ ناظم ملک خالد اقبال، احمد جمال ایڈووکیٹ سابقہ انسپکٹر اینٹی نارکوٹیکس، سیٹھ محمد حسین ، میاں شفیق احمد کے علاوہ علاقہ کی سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والے ہمارے منتخب نمائندے الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کریں گے اور ہمارے علاقہ کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126