صاحبزادہ انیس الرحمان کی نماز جنازہ آج ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی

Abbottabad

Abbottabad

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس الرحمن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، ان کی میت ایبٹ آباد روانہ کردی گئی جہاں آج نمازجنازہ ادا کی جائے گی۔

صاحبزادہ انیس الرحمن اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں واقع پارک ٹاور کے ایک فلیٹ میں آگ لگنے سے حادثے کا شکار ہوئے جس سیان کا سو فیصد جسم جھلس گیا تھا۔ انہیں پمز ہسپتال داخل کرایا گیا۔

صاحبزادہ انیس الرحمن کو نازک حالت کے پیش نظر قائداعظم اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں ایک روز زیر علاج رہنے کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ان کی میت ایبٹ آباد روانہ کردی گئی۔ کمشنر پشاور کی نماز جنازہ آج سہ پہر 4 بجے ایبٹ آباد کامرس کالج میں اداکی جائے گی۔