طالبان سے مذاکرات بندوبستی علاقوں میں ہونگے، حکومتی فیصلہ

 Taliban Talks

Taliban Talks

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات بندو بستی علاقوں میں کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم قبائلی علاقوں میں جاکر طالبان سے مذاکرات نہیں کرے گی۔ بات چیت صرف بندوبستی علاقوں میں ہی ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی ٹیم قبائلی علاقوں میں گئی تو قبائلی روایت کے مطابق اسے شکست تصور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اب تک حکومت دو شہروں میں مذاکرات کے حوالے سے غور کر رہی ہے جن میں بنوں اور ٹانک شامل ہیں۔ تاہم طالبان چاہتے ہیں کہ مذاکرات میرانشاہ یا شمالی وزیرستان کے کسی دوسرے حصے میں کئے جائیں۔