سینیٹ، اے این پی کا زاہد کاسی کی عدم بازیابی پر واک آؤٹ

Senate

Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ میں ججز تعیناتی سے متعلق تحریک پر بحث شروع ہو گئی۔ اپوزیشن نے اے این پی بلوچستان کے صدر کی عدم بازیابی اور اسٹیل مل کی نجکاری کیخلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

چیئرمین نیئر بخاری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی نے زاہد کاسی کی عدم بازیابی پر شدید احتجاج کیا اور واک آؤٹ کیا۔ حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں نے بھی اے این پی کا ساتھ دیا۔ پیپلز پارٹی نے اسٹیل مل ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مل کی مجوزہ نجکاری کیخلاف احتجاج کیا۔

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ حکومت اسٹیل مل کو اونے پونے داموں فروخت کرنا چاہتی ہے ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ ایوان میں اعلی عدلیہ کے ججوں کی تقرری کے طریقہ کار پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ ماضی میں ججوں کی تقرری ہمیشہ متنازعہ رہی پارلیمانی کمیٹی بھی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔