سلمان اور اکشے بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار

Salman Khan and Akshay Kumar

Salman Khan and Akshay Kumar

ممبئی (جیوڈیسک) امریکی جریدے فوربز نے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور سلمان خان ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

معروف امریکی جریدہ فوربز ہر سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ آمدنی والے اداکاروں کی فہرست جاری کرتا ہے، رواں سال اس فہرست میں بالی ووڈ کے صرف دو اداکاروں اکشے کمار اور سلمان خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اکشے کمار فہرست میں 40.5 ملین ڈالرز تقریباً 284 کروڑ بھارتی روپوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

اداکار سلمان خان 38.5 ملین ڈالرز تقریباً 270 کروڑ روپے کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔

فہرست میں ہالی ووڈ اداکار جارج کولونی 239 ملین ڈالرز تقریباً 1674 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

ہالی ووڈ اداکار ڈوئن جانسن 124 ملین ڈالرز تقریباً 869 کروڑروپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اداکار جیکی چین 45.5 ملین ڈالرزتقریباً 319 کروڑروپے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔