سلمان خان کے جیل میں گزارے ہوئے تکلیف دہ دن

 Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) دبنگ سلمان خان نے اپنے جیل میں کاٹے ہوئے مشکل دنوں کے بارے میں بتایا کہ وہ دن ان کے لیے بہت درد ناک تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کو1998 میں بننے والی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں، کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کے شکارکرنے کے باعث جیل کی ہوا کھانا پڑی تھی۔

اداکار نے اس معاملے سے متعلق کافی انٹرویوزدیے ہیں لیکن آج کل ان کا 2008 میں نشرہونے والا ایک انٹرویووائرل ہورہا ہے، جس میں جیل میں گزارے ہوئے وقت کی ترجمانی کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ جیل میں گزارے ہوئے دن تکلیف دہ تھے لیکن میں پھر بھی سکون میں رہنے کی کوشش کرتا تھا۔

اداکار نے کہا کہ مجھے صرف ایک ہی چیزکی فکر ستاتی تھی اور وہ تھا باتھ روم، اداکارنے کہا کہ جیل میں 9 سے 10 کمرے تھے اورہرایک کمرے میں 9 سے 10 لوگ ہی ہوتے تھے۔ ایک لڑکا صبح ناشتہ اوروہی لڑتا دوپہر کا کھانا لاتا تھا۔

اداکار نے کہا کہ استعمال کرنے کے لیے جیل میں آپ کوایک مگ ملتا تھا، جس میں چائے بھی پینی ہوتی تھی اسے دھونا ہوتا تھا، پھر اسی مگ میں کھانا کھانا ہوتا تھا، نہ صرف یہ بلکہ اسی مگ سے نہانے سمیت دیگرکام بھی کرنے ہوتے تھے۔

اداکارنے مزید کہا کہ جیل میں میں نے کبھی ورزش نہیں چھوڑی، میں دن میں دو بار مختلف ورزش کرتا تھا۔