سلمان خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھر تنقید کی زد میں

 Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) سلو میاں سوشل میڈیا پر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کوایک بار پھرمداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ اداکارفلم ’ٹائیگر3‘ کی شوٹنگ کے لیے جاتے وقت بھی خوب خبروں کی زینت بنے تھے۔

اور اب ایک بار پھر جب وہ رئیلٹی شو’بگ باس‘ کے پریمیئرکے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تو ایک بار پھر انہیں خبروں میں جگہ مل گئی وہ بھی محض ایک ماسک کی وجہ سے۔

اداکار جب ممبئی ایئر پورٹ پہنچے تو انہوں نے کورونا وبا سے بچاؤ کا ماسک الٹا لگایا ہوا جس پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے۔

صارفین نے لکھا کہ الٹا ماسک لگانے سے یہ بات معلوم ہوگئی کہ سلمان خان کتنا ماسک لگاتے ہوں گے۔