ثنا اللہ کی سیالکوٹ میں تدفین کردی گئی

Sanaullah

Sanaullah

سیالکوٹ(جیوڈیسک)مقبوضہ جموں کی جیل میں بھارتی قیدی کے ہاتھوں قتل کیے جانیوالے پاکستانی قیدی ثنا اللہ کی تدفین انکے آبائی قبرستان سیالکوٹ میں کردی گئی۔ اہل خانہ نے ملوث ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔ 1990 میں غلطی سے سرحد پار کرجانے والے ثنا اللہ کو عمرقید کی سزاسنائی گئی تھی۔

وہ مقبوضہ جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں عمر قید کاٹ رہے تھے۔3 مئی کو سابق بھارتی فوجی نے ثنا اللہ کے سر پر کلہاڑی سے وار کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوکر کومے میں چلے گئے۔

جس کے بعد گزشتہ رو ز وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ثنا اللہ کاجسدخاکی ان کے آبائی شہر سیالکوٹ پہنچا گیاجہاں اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد انکی تدفین سیالکوٹ کے گاوں اورا کے قبرستان میں کردی گئی۔پاکستان نے ثنااللہ کی موت کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔