سانگھڑاور گرد نواح کے علاقوں میں سیاسی موسم کے ساتھ محکمہ واپڈا کی من مانیوں کا نیا سلسہ جاری

سانگھڑ ( )سانگھڑاور گرد نواح کے علاقوں میں سیاسی موسم کے ساتھ محکمہ واپڈا کی من مانیوں کا نیا سلسہ جاری سانگھڑ اور گرد نواح کے علاقوں میں 12سے14گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروباری زندگی مفلوج ہو کررہ گئی محکمہ حیسکو نے عوام کے ساتھ ایک اور مزاق شروع کردیا۔

بجلی کی لو ڈشیڈنگ سے ایسا لگتا ہے کہ یہ بھی سیاسی موسم کا ایک حصہ ہے موسم گرما کے شروع ہوتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ٹھنڈے مشربات کی مانگ میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طورپر بند کیا جائے۔