سانگھڑ اور گردنواح کے علاقوں میں مچھروں کی بہتات میں اضافہ لوگ ملیرے کا شکار عطائی ڈاکٹروں کی چاندی ہونے لگی

سانگھڑ ( )سانگھڑ اور گردنواح کے علاقوں میں مچھروں کی بہتات میں اضافہ لوگ ملیرے کا شکار عطائی ڈاکٹروں کی چاندی ہونے لگی ضلعی انتظامیہ خاموش تفصیل کے مطابق محکمہ بلدیہ کی جانب سے ہٹ دھرمی کا سلسلہ جاری سانگھڑ اور گردنواح کے علاقوں میں مچھروں نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی محکمہ بلدیہ کا عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری رکھ کر عوام کو مچھروں کے عذاب میں بے یارومددگار چھوڑ دیا۔

مچھر مار اسپرے نہ ہونے کے باعث شہریوں کی راتوں کی نیند حرام ہوگی مچھروں کی بہتات میں اضافہ کے باعث ملیرے کا شکار ہونے افرادعطائی ڈاکٹروںہتھے چڑھ گئے جس سے عطائی ڈاکٹروں کی چاندی ہونے لگی غربت کے ماری غریب عوام اپنی جمع پونجی عطائی ڈاکٹروں کو دینے لگی شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر اسپرے کرنے کا مطالبہ کردیا اور مچھر مار مہم میں غفلت برتنے والے عملہ کو فوراًبرطرف کیا جائے۔