سانتیاگو : تیز آندھی کے بعد بلند سمندری لہریں ساحل سے ٹکرا گئیں

Chile

Chile

چلی (جیوڈیسک) میں تیز آندھی کے بعد بلند سمندری لہریں ساحل سے ٹکرا گئیں جس کے باعث ساحلی پٹی بری طرح متاثر ہو گئی۔ سات میٹر طویل لہریں جنوب امریکی ممالک کی ساحلی پٹی سے ٹکرائی۔ جس سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ سمندری لہریں سڑک پر آجانے سے آس پاس کے گھریلو اور کاروباری زندگی معطل ہو کر رہ گئی اور ساحلی علاقوں پر موجود گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

ساحلی علاقے کی مئیر ورجینیا ریگی نیٹو نے سمندری لہروں سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ ورجینیا کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا جائیگا۔ جبکہ ایک شہری کا کہنا تھا کہ اس نے اس سے پہلے کبھی اتنی بلند لہریں نہیں دیکھیں۔ مقامی محکمہ موسمیات نے ساحلی پٹی اور اطراف کو باخبر کیا اور وارننگ جاری کی ہے کہ اتوار سات جولائی کو مزید بلند لہروں کے ٹکرانے کا خطرہ ہے۔