جنوبی افریقہ : نیلسن مینڈلا کی حالت بدستور تشویش ناک

Nelson Mendel

Nelson Mendel

جنوبی افریقہ (جیوڈیسک) کے سابق صدر نیلسن مینڈلا کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔ ڈاکٹروں نیان کے خاندان کو مشورہ دیا ہے کہ نیلسن منڈیلا کو مصنوعی تنفس فراہم کرنے والی مشین سے ہٹادیا جائے۔

نسل پرستی کے خلاف ساری زندگی دلیرانہ جدوجہد کرنے والے جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا انتہائی تشویشناک حالت میں پریٹوریا کے ھسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ مینڈیلا کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نیلسن مینڈیلا کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی اور وہ ایسی صورتحال میں ہیں جہاں کوئی چیز اثر نہیں کر رہی۔ اس لئے ان کا خاندان مینڈیلا کو لائف سپورٹ مشین سے ہٹانے کی اجازت دے۔

نیلسن مینڈیلا کے تین پوتوں کی باقیات کی تدفین کے کیس میں عدالت میں پیش کئے جانے والے کاغذات میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ نیلسن مینڈیلا کے پوتے نے اپنے تین قریبی عزیزوں کی باقیات آبائی علاقے میں تدفین کے مسئلے پربحث کی۔ جو نیلسن مینڈیلا کی طبیعت میں شدید خرابی کا باعث بنی۔ دوسری طرف مینڈیلا کا خاندان ان کی تکلیف کم کرنے کے بجائے ان کی عوامی مقبولیت کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کر رہا ہے۔