برطانیہ میں لگی خطرناک کتوں کے پالنے پر پابندی

UK

UK

برطانیہ (جیوڈیسک) میں خونخوار کتے پالنے پر قانون نافذ کیا جائے گا۔ آئین کے تحت برطانیہ کے شہری چار نسل کے خطرناک کتے نہیں پال سکیں گے۔

برطانیہ میں نئے قانون کا اطلاق ہوگیا ہے۔ جس کے تحت کم از کم چار خونخوار نسلوں کے کتے پالنے، ان کی خرید و فروخت اور افزائش نسل پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جن نسلوں پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں جاپانی ٹوساایس، پٹ بل ٹیریر، فیلا اور ڈوگو آرجنٹینو شامل ہیں۔

پٹ بل ٹیریر اور ٹوسا ایس رکھنے پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے۔ وہ افراد جنہوں نے ان نسلوں کے کتے پال رکھے ہیں وہ انہیں اپنے پاس رکھ سکتے ہیں لیکن ان پر لازم ہوگا کہ وہ انہیں باندھ کر رکھیں تاکہ یہ خطرناک جانور کسی کو کاٹ نا سکیں۔ آئین کے تحت اگر یہ کتے پبلک مقامات پر خطرے کا سبب بنے تو کتے سمیت مالک کو گرفتار کر لیا جائیگا۔ مالک کو چھ ماہ کی جیل اور پانچ ہزار پونڈ بطور جر مانہ بھرنا ہوگا۔