سردار مہتاب عباسی کو گورنر خیبرپختونخوا بنائے جانے کا امکان

Sardar Mehtab Abbasi

Sardar Mehtab Abbasi

پشاور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا کے نئے گورنر کی تعیناتی کیلئے مشاورت مکمل کر لی، مسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب عباسی صوبے کے نئے گورنر کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نے کی قیادت نے خیبرپختونخوا کے نئے گورنر کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔

جس میں سردار مہتاب احمدخان عباسی خیبرپختونخوا کے نئے گورنر کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نے کی مشاورت میں سردار مہتاب کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے بعد سردار مہتاب کو خیبر پختونخوا نیا گورنر بنائے جانے کا امکان ہے۔