سعودی عرب چاہے تو بلا مشروط مذاکرات پر آمادہ ہیں: ایران

Hussain Dehqan

Hussain Dehqan

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ آئی کے عسکری مشیر اور سابق وزیر دفاع حسین دہقان نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب قبول کرنے تو ایران بلا مشروط مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

حسین دہقان نے قطری الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کے دوران اس بات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے ہمارے تعلقات بہتر ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ریاض حکومت بھی اگر قبول کر لے تو ایران اس کے ساتھ بھی مذاکرات کےلیے تیار ہے۔

دہقان نے مزید کہا کہ یمن کی جنگ میں سعودی عرب اپنی شکست قبول کرتے ہوئے ایک نئی پالیسی وضع کرے۔

لیبیا میں حفتر ملیشیا کی حمایت پر مبنی دعووں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے حسین دہقان نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی جانب سے لیبیا کی عالمی تسلیم شدہ حکومت کے طرف دار ہیں اور چاہتے ہیں کہ لیبیا میں تمام طرفین اس خانہ جنگی کا سیاسی حل تلاش کریں۔