سعودی عرب میں کرونا کے یومیہ کیسز پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر

Saudi Arabia Coronavirus

Saudi Arabia Coronavirus

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے 846 نئے کیسز کے اندراج کی تصدیق کی ہے۔ سعودی عرب میں کرونا کے روزانہ کی بنیاد پرسامنے آنے والے کیسز میں یہ تناسب سب سے زیادہ ہے۔

انتہائی نگہداشت کے کمروں میں داخل وائرس [کرونا] سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے جن کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کرونا ویکسین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک پانچ کروڑ8 لاکھ 71 ہزار افراد کو کرونا ویکسین دی جا چکی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت نے “ٹویٹر” پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ کرونا وائرس (COVID-19) کے مزید 846 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض چل بسا جب کہ262 صحت یاب ہوئے۔