سعودی عرب میں کرونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ، 481 نئے کیسز

Saudi Arabia - Corona

Saudi Arabia – Corona

جدہ (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سلطنت میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 481 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزارت صحت کے بیان کے مطابق ان نئے کیسز میں سے 40 جدہ، 37 مدینہ اور 31 حائل کے شہر میں سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ کرونا کے سبب 29 افراد اپنی جانیں کھو چکے ہیں۔ مملکت میں کرونا کے سبب ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4823 تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ کرونا کے 602 مریضوں کے ٹیسٹ ریزلٹ منفی آئے ہیں جس کے بعد کرونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔