سعودی عرب: کووِڈ-19 کے 1116 نئے کیسوں کی تشخیص، 11 مریض وفات پا گئے

Saudi Arabia Corona Cases

Saudi Arabia Corona Cases

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں وزارتِ صحت نے کرونا وائرس کے 1116 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے جبکہ پہلے سے کووِڈ-19 کا شکار 11 مریض وفات پا گئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق 13مئی کو مملکت میں کروناوائرس کے کل کیسوں کی تعداد 430505 ہو گئی ہے۔ان میں سے 7122 مریض وفات پاچکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں پہلے سے کرونا وائرس کا شکار 1129 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اس طرح اب تن درست ہونے والے کل کیسوں کی تعداد 414139 ہوگئی ہے۔

آج بھی دارالحکومت الریاض میں سب سے زیادہ 377 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔اس کے بعد مکہ مکرمہ میں 320 ،منطقہ شرقی میں 134 ،مدینہ منورہ میں 71 اور منطقہ عسیر میں 54 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

سعودی عرب میں اس وقت کووِڈ-19 کے 9244 فعال کیس ہیں۔ان میں سے 1344 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور وہ مملکت کے مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔