سعودی عرب نے سعودی شہریوں سمیت تمام مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں

Travelers

Travelers

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی ایوی ایشن نے پاکستانی اور سعودی شہریوں سمیت تمام مسافروں کےلیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔

سعودی ایوی ایشن نے سعودی عرب آمد کےلیے ویکسی نیشن اورمنفی پی سی آرٹیسٹ یا ریپڈ ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔

ٹیسٹ سعودی عرب روانگی کے وقت سے48گھنٹےکے اندر کرایا جائے گا جب کہ 8 سال سے کم عمر بچے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اس کے علاوہ سعودیہ سے روانگی کےخواہش مند سعودی مسافروں کے لیے بوسٹرویکسین بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

سعودی ایوی ایشن کی جانب سے نافذ کی گئی نئی سفری پابندیوں کا اطلاق بدھ 9 فروری سے ہو گا۔