سعودی عرب: کووِڈ-19 کا شکار 17 مریض وفات پا گئے، 1301 نئے کیسوں کی تشخیص

Saudi Arabia Corona Cases

Saudi Arabia Corona Cases

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ- 19 کا شکار مزید 17 مریض وفات پاگئے ہیں اور 1301 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار 1376 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ مملکت میں اب کووِڈ-19 کے کل کیسوں کی تعداد 482003 ہوگئی ہے۔ان میں سے 7760 مریض وفات پا چکے ہیں اور 463004 مریض تن درست ہوچکے ہیں۔

مکہ مکرمہ میں آج بھی کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 306 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔دارالحکومت الریاض میں 298 ،منطقہ شرقیہ میں 225،عسیرمیں 185 اور جازان میں 89 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔باقی کیس سعودی عرب کے دوسرے شہروں اور قصبوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

اس وقت سعودی عرب میں کروناوائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 11239 ہے۔ان میں سے 1450 حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

آج کرونا وائرس کے کیسوں کی تعدادمیں گذشتہ روز کے مقابلے میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔جمعہ کو 1312 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی تھی۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کے ڈیٹا فارم کے مطابق سعودی عرب میں کووِڈ-19 کے روزانہ اوسطاً 1179 نئے کیس رپورٹ ہورہے ہیں اور روزانہ 124093 افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔