سعودی نوجوان کی گھر کاٹ کر لفٹ سے ہسپتال منتقلی

Saudi Youth

Saudi Youth

جدہ (جیوڈیسک) جدہ سعودی عرب کے بیس سالہ نوجوان کا وزن چھ سو دس کلو گرام تک پہنچ گیا ہے،شاہ عبداللہ کی ہدایت پر موٹے نوجوان کو خصوصی لفٹ کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ خالد محسن سعودی شہر جازن کا رہائشی ہے،وہ چلنے پھرنے سے معذور ہے اور دو سال سے گھر سے نہیں نکلا،شاہ عبداللہ کی ہدایت پر بیس سالہ محسن کا ریاض کے ہسپتال میں علاج کیا جائے گا۔

موٹے نوجوان کو گھر سے نکالنے کے لیے امریکا سے خصوصی بیڈ منگوایا گیا اور اس کے گھر کا ایک حصہ گرا کر اسے کرین کے ذریعے باہر نکال کر جہاز میں سوار کیا گیا، محسن کے ایک بھائی اور بہن کا وزن بھی کافی زیادہ ہے لیکن وہ چل پھر سکتے ہیں۔