19/12/2013 گجرات کی خبریں

رانا مشرف علی ناز اور مسلم لیگ ن کے راہنما طارق سلامت گزشتہ روز تعزیت کیلئے جلالپور جٹاں گئے
گجرات(جی پی آئی)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز اور مسلم لیگ ن کے راہنما طارق سلامت گزشتہ روز تعزیت کیلئے جلالپور جٹاں گئے اور جلالپور جٹاں پریس کلب کے راہنما محمود حیات بٹ کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، ان کے ہمراہ ممتاز تاجر راہنما سید رضوان علی شاہ بھی موجود تھے ۔
———————
——————–
گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائیر سکینڈری سکول غریب پورہ گجرات میں ضلعی سالانہ مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد ہوا
گجرات(جی پی آئی)گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائیر سکینڈری سکول غریب پورہ گجرات میں ضلعی سالانہ مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد ہوا ، جو 1435 ہجری ربیع الائول کے حوالے سے تھا ، ضلع بھر کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکولز کی طالبات نے مقابلہ حسن نعت میں حصہ لیا ، تقریب کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائیر سکینڈری سکول گجرات محترمہ نعیمہ اختر نے کی ، تقریب کے انعقاد کے تمام انتظامات چیف کوارڈی نیٹر پروگرام مقابلہ نعت خوانی مسرت جبیں وائس پرنسپل ماڈل سکول نے کیے تھے ، نقابت کے فرائض سکول ٹیچر رخسانہ ضیاء نے سرانجام دئیے اور مقابلہ نعت خوانی میں ججز کے فرائض مسز سعدیہ وحید ہیڈ مسٹریس GGHSشاہ حسین گجرات ، مسز رخسانہ طالب گورنمنٹ گرلز مشن ہائی سکول گجرات ، مسز راحت النساء گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول گجرات نے ادا کیے ، مقابلہ نعت خوانی 15سال سے کم عمر والی طالبات اور 15سال سے زائد عمر والی طالبات کے مابین الگ الگ منعقد ہوا ، 15سال سے کم عمر طالبات میں اول پوزیشن آمنہ اللہ دتا مس فاطمہ جناح سکول اور دوسری پوزیشن حسنیٰ مریم گورنمنٹ ماڈل سکول غریب پورہ گجرات 15سال سے زائد عمر کی طالبات میں اول پوزیشن ربیعہ سحر GGHSجلالپور جٹاں ، دوسری پوزیشن نمرہ اقبال میونسپل ماڈل سکول گجرات نے حاصل کی ، پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبات کو انعامات پرنسپل نعیمہ اختر نے دئیے ، انہوںنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقابلہ جیتنے والی طالبات کو مبارک باد پیش کی اور تقریب میں شرکت کرنیوالی اساتذہ اور طالبات کا شکریہ ادا کیا ، اور طالبات کی محنت اور کاوش پر تعریف کی ، تقریب میں کثیر تعداد میں طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی ۔
———————
——————–
نظامت دعوت و تربیت مرکزی انجمن ثناء خوان مصطفی ڈوگہ شریف کے زیر اہتمام استقبال
گجرات(جی پی آئی)نظامت دعوت و تربیت مرکزی انجمن ثناء خوان مصطفی ڈوگہ شریف کے زیر اہتمام استقبال ربیع الائول کے سلسلہ میں محفل درود پاک 30دسمبر برو سوموار بعد از نماز عشاء مسجد غوثیہ صدیقیہ ڈوگہ شریف میں منعقد ہو گی ، صدارت ثناء خوانِ مصطفی قاری محمد شفیع نوشاہی بانی ASMڈوگہ شریف کریں گے ، نگرانی ڈاکٹر ابرار اسل بھٹی ، ڈاکٹر ثاقب شکیل کریں گے ۔
———————
——————–
قاری محمد شفیع نوشاہی جنرل سیکرٹری پریس کلب دولت نگر نے چوہدری تبسم پرویز آف مہسیاں سے ان کی بھتیجی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
گجرات(جی پی آئی) نامور ثناء خوانِ مصطفی قاری محمد شفیع نوشاہی جنرل سیکرٹری پریس کلب دولت نگر نے چوہدری تبسم پرویز آف مہسیاں سے ان کی بھتیجی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کی خصوصی دعا کی ، دریں اثناء انہوں نے مہر محمد لطیف آف ڈوگہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ، سجاد احمد رضا چوہان سے ان کی نانی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی ۔
———————
——————–
انشاء اللہ تعالیٰ دوستوں اور ساتھیوں کی دعائوں اور بھرپور تعاون سے الیکشن میں بھرپور حصہ لینگے
گجرات(جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی راہنما گجرات پریس کلب کے سیکرٹری تقریبات امیدوار برائے کونسلر یونین کونسل 12 شہر گجرات رانا نذیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ دوستوں اور ساتھیوں کی دعائوں اور بھرپور تعاون سے الیکشن میں بھرپور حصہ لینگے اور کامیابی حاصل کرینگے ، سابق یونین کونسل 55میں 55لاکھ روپے کا عوامی نقصان کرنے والوں کی اب اس حلقہ میں کوئی جگہ نہیں ، یہ وہی مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کے لوگوں کی وجہ سے یوسی 55میں 55لاکھ روپے کے تعمیر وترقی کی کام نہ ہو سکے ، جس کی وجہ سے اہل علاقہ واٹر سلاپی کے پائپ لیک ہونے کی وجہ سے گندا پانی پینے پر مجبور ہیں ، جس کی وجہ سے کئی لوگوں بیماریوں کا شکار ہوئے ، کئی افراد کی وجہ سے تعمیر فلٹر پلانٹ بھی چالو نہ ہو سکے ، علاقہ میں ٹوٹی ہوئی گلیاں اور بجلی کی لٹکتی ہوئی تاریں عوامی نمائندئوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، دس سال سے حلقہ کے عوام کو الو بنانے والے اب مختلف لبادے اوڑھ کر عوام کو لالی پاپ دینے آ رہے ہیں ، یاد رہے کہ ہمارے حلقہ کے باشعور عوام اب ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئینگے ۔
———————
——————–
گزشتہ روز جلالپور جٹاں میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا
گجرات(جی پی آئی) گزشتہ روز جلالپور جٹاں میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں جلالپور جٹاں کلب کی ٹیم اور گجرات الیون فٹ بال کلب کے درمیان میچ ہوا ، جس کے مہمانِ خصوصی الحاج رانا مشرف علی ناز اور حاجی طارق سلامت تھے اور ان کے ہمراہ جلالپور جٹاں کی القریش سوسائٹی کے صدر لالہ یوسف اور سید رضوان شاہ تھے اور میچ کافی دلچسپ تھا یہ فٹ بال ٹورنامنٹ جلالپور جٹاں فٹ بال کلب نے جیت لیا اور جینتے والی ٹیم کے کپتان غلام فرید کو مہمان خصوصی حاجی رانا مشرف علی ناز نے ٹرافی انعام دی اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم گجرات الیون کلب کو کپتان بابا ندیم کو ونر ٹرافی دی اور اس موقعہ پر مہمانِ خصوصی حاجی رانا مشرف علی ناز نے کہا کہ میں انشاء اللہ تعالیٰ پہلی بار آیا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس طرح کے کھیلوں میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہوں گا ، کیونکہ ایسے کھیل نوجوانوں میں صحت اور توانائی پیدا کرتا ہے ، لہٰذا اس طرح کے ٹورنامنٹ ہونے چاہیں ، لالہ یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہے کہ جلالپور جٹاں فٹ بال کلب کے کھیل ہوتے رہیں ، میری جہاں تک مدد ہوتی میں کرتا رہا ہو ں گا ، بعد میں حاجی طارق سلامت نے بھی کھلاڑیوں سے خطاب کیا اور کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہم آئندہ بھی فٹ بال کلب کی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں تا کہ ہمارے گجرات میں فٹ بال کھیل جیسے کھیل کو اجاگر کیا جائے ، کیونکہ فٹ بال ایک ایسا کھیل ہے جس میں صحت صدا بہار رہتی ہے ۔
———————
——————–
سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کا ہنگامی اجلاس صدر شیخ عرفان پرویز کی صدارت میں منعقد ہوا
گجرات(جی پی آئی)سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کا ہنگامی اجلاس صدر شیخ عرفان پرویز کی صدارت میں منعقد ہوا ، جس میں ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، خاور بشیر بٹ و دیگر عہدیداران نے شرکت کی ، اجلاس میں بیگم شاہانہ فاروقی مرحوم ، سراج الدین مٹو مرحوم ، ٹھیکیدار اقبال اختر کے پوتے اور غیاث الدین پال کے بھانجے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے اجلاس میں مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
———————
——————–
بزم جمیل کے زیر اہتمام یوم مجدد الف ثانی کے سلسلہ میں محافل منعقد ہو رہی ہیں
گجرات(جی پی آئی) بزم جمیل کے زیر اہتمام یوم مجدد الف ثانی کے سلسلہ میں محافل منعقد ہو رہی ہیں ، گزشتہ روز جامع مسجد دلانوالہ اور جامع مسجد بلال کالرہ میں محافل کا انعقاد ہوا ، جن سے علامہ غلام یاسین ، شہزاد شفیق نقشبندی ، فیض الحسن ، قاری محسن رضا قادری ، و دیگر نے خطاب کیا ، مقررین نے حضرت مجدد الف ثانی کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔
———————
——————–
صفر کے سلسلہ میں جامع مجتبیٰ میں سالانہ قدیمی مجلس عزاء منعقد ہوئی
گجرات(جی پی آئی) 21 صفر کے سلسلہ میں جامع مجتبیٰ میں سالانہ قدیمی مجلس عزاء منعقد ہوئی ، جس سے ممتاز ذاکرین و علماء کرام نے خطاب کیا ، مقررین میں علامہ علی ناصر تلہاڑا ، ضیغم عباس ، علامہ اصغر یزدانی ، علامہ زمان حسینی و دیگر شامل تھے ، مجلس عزاء کے بعد ماتمی جلوس شبیہ علم برآمد ہوا جو کہ مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا ، چوہدری بشیر کی رہائشگاہ سے ہوتا ہوا ، سید مدد علی شاہ کی رہائشگاہ پر اختتام پذیر ہوا ، اس موقع پر مختلف مقامات سے آئی ہوئی ماتمی سنگتوں نے شرکت کی اور ماتم زنی کی گئی ، جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ پروفیسرسرفراز حسین جعفری ، جواد حسین جعفری ، مشتاق حسین جعفری ، صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی ، چوہدری غلام عباس و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، ڈی ایس پی سٹی سید غلام مصطفی ، ایس ایچ او لاری اڈا یوسف تارڑ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری موجود تھی ۔
———————
——————–
جماعت اسلامی گجرات سٹی کا اجلاس امیر جماعت اسلامی سٹی گجرات ڈاکٹر طارق سلیم کی صدارت میں ہوا
گجرات(جی پی آئی )جماعت اسلامی گجرات سٹی کا اجلاس امیر جماعت اسلامی سٹی گجرات ڈاکٹر طارق سلیم کی صدارت میں ہوا۔سٹی جنرل سیکرٹری راجہ سہیل انور راجہ ، صدرسیاسی کمیٹی جاوید اقبال بٹ، نائب امراء ڈاکٹر اسحاق، چوہدری خورشید احمد، چوہدری صفدر وڑائچ،قاری محمد گل شیر اور محمد اسلم سمیت دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔اجلاس میں میونسپل کار پوریشن کی 12 یونین کونسلز کا جائزہ لیا گیا۔اور امید واروں کے نام فائنل کر نے کے لیے اجلاس میں پیش کیے گئے۔ امیر جماعت اسلامی گجرات ڈاکٹر طارق سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلدیاتی الیکشن اختیارات کی نچلی سطح تک منتقل کر نے کا ذریعہ ہوتے ہیں۔مگر موجودہ حکمرانوں نے من پسند لوگوں کو منتخب کرانے کے لیے انتظامیہ کے ذریعے انتخابات کرانے کا راستہ اختیار کیا ہے۔جس سے حکمران جماعت کے علاوہ دیگر جماعتوں کے تحفظات ہیں۔ ان تحفظات کو دور نہ کیا گیا تو عملاً انتخاب اپنی اہمیت کھو دے گا۔ انتخاب کی بجائے نامزدگیوں سے بہتری کی بجائے خرابی آئے گی۔
———————
——————–
گزشتہ روز چیف پوسٹ ماسٹر محتار احمد ملک نے گجرات چیمبر آفس کامرس کا دورہ کیا
گجرات(جی پی آئی) گزشتہ روز چیف پوسٹ ماسٹر محتار احمد ملک نے گجرات چیمبر آفس کامرس کا دورہ کیا ،انہوں نے صدر گجرات چیمبر آف کا مرس طارق بلا ل ملک سے خصو صی ملاقا ت کی،ملا قا ت میں مختلف امو ر پرتباد لہ خیا ل کیا چیف پوسٹ ماسٹر نے اپنی نئی پوسٹل سروس اور ریٹس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر صدر گجرات چیمبر طارق بلا ل ملک نے چیف پوسٹ ماسٹر مختار احمد ملک کو گجرات چیمبر آف کامرس کے زیر اہتما م سا لا نہ صنعتی نما ئش کی تفصیلا ت سے آگا ہ،اس موقع پر انہوں نے صدر گجرات چیمبر طارق بلال ملک کو نایاب ٹکٹو ں کی نمائش لگانے کی بھی تجویز دی جس کوصدر طارق بلا ل ملک نے سر اہا، صدر گجرات چیمبر طارق بلال ملک نے سینئر پوسٹ ماسٹر کو گجرات چیمبر کی ہونے والی نمائش میںسٹال لگانے کی بھی دعوت دی جس کو انہوں نے قبول کر لیا،اس موقع پرسیکرٹری جنرل یاسرمحمود بٹ، سینئر پوسٹ ماسٹر سید ذالفقار علی، اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر مرزا حافظ ظہور ودیگر افراد موجود تھے۔
———————
——————–
آئند ہ بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ کو بری طر ح شکست دیں گئے: میاں پرویز پگاانوالہ
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما امیدوار برائے چیئر مین میاں پرویز پگاانوالہ نے کہا کہ آئند ہ بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ کو بری طر ح شکست دیں گئے،انہوں نے کہا میر ی زند گی کا مقصد لو گوں کی بے لوث خد ما ت کر نا ہے،انشا اللہ الیکشن میں آئند ہ اپنی کا ر کر دگی کی بنا پر ووٹ لو ں گا،میر ے گھر کے دروازے عوام کیلئے24گھنٹے کھلے ہیں،انہوں نے کہا کہ عوام کی خد مت کیلئے ہما ری عملی جد وجہد جا ر ی ر ہے گی،الیکشن میں کا میا ب ہو کر عوام کے عملی کا م کر یں گئے ،دوسر ی جما عتوں کی طر ح جھوٹے نعر ے نہیں لگا ئے گئے،سیٹ جیت کر چو ہدری بردار ن کو تحفے کے طور پر پیش کر یں گئے،میاںپر ویز پگا انو الہ نے کہا کہ ن لیگ کی جا نب سے یو تھ سکیم ایک ڈرامہ ہیم،اسسکیمسے صر ف ن لیگ ہی فا ئد ہ حاصل کر سکتے ہیں نواز حکو مت یو تھ سکیم سے نو جو انو ں کو خر ید نے کی کو شش کر رہی ہے،
———————
——————–
القبلہ ٹریولز اینڈ ٹورز چوک شاہ حسین گجرات کے زیر اہتمام عمرہ پر روانگی کیلئے ایک قافلہ گز شتہ روز مد ینہ منورہ پہنچ گیا
گجرات(جی پی آئی) القبلہ ٹریولز اینڈ ٹورز چوک شاہ حسین گجرات کے زیر اہتمام عمرہ پر روانگی کیلئے ایک قافلہ گز شتہ روز مد ینہ منورہ پہنچ گیا، جبکہ دوسر ا خوش نصیب کسٹمر وں کا قا فلہ آج لا ہو ر ایئر پورٹ سے سعود ی عر ب روانہ ہو گا، چیف ایگز یکٹو القبلہ ٹر یولز حکیم عمر فاروق بٹ آ فس منیجر محمد علی نے دو نوں قا فلو ں کو نیک دعا ئوں کے سا تھ روانہ کیا،بعد از حکیم عمر فاروق بٹ نے بتا یا کہ القبلہ ٹر یو لز کی شا ہ حسین اور رحمان شہید روڈ دونو ں پر انچوں سے اپنے تما م کسٹمر وں کو رمضا ن المبا ر ک کے بابر کت مہینے تک عمر ہ کی سعادت کیلئے زیا دہ سے زیا دہ سہو لت کے سا تھ روانگی جا ری ہے،انہوں نے کہا کہ القبلہ ٹر یو لز کی جا نب سے عمر ہ کا تیسرا قا فلہ جلد روانہ ہو گا،حکیم عمر فاروق نے کہا کہ ر بیع الا ئو ل کے با بر کت مہینے اور رمضا ن المبار ک کے رحمتو ں والے مہینے میں عمرہ کی سعادت حا صل کر نے والے خوش نصیب کسٹمر فو ر ی رابطہ کر یں،کسٹمر وںکو مدینہ منو ر ہ اور مکتہ المکر مہ کے نز دیک تر ین رہا ئش دی جا ئے گی،خوش نصیب کسٹمر القبلہ ٹر یولز کی بر انچ نمبر1چو ک شاہ حسین اور بر انچ نمبر2رحما ن شہید روڈ رحمت سنٹر پر رابطہ کر یں
———————
——————–
خوش نصیب چنن خاں کی عمر ہ کا ٹکٹ گزشتہ نکلا
گجرات(جی پی آئی)گز شتہ روز مرکزی دفتر بلھے شاہ اکیڈمی پرنس چوک میں عمرہ قرعہ اندازی میں نکلنے والے خوش نصیب چنن خاں کو عمرہ کی ٹکٹ پیش کرنے کے حوالے سے پر وقار تقریب منعقد ہوئی، خوش نصیب چنن خاں کی عمر ہ کا ٹکٹ گزشتہ ما ہ عرس مبارک حضرت حافظ قبلہ پیر سید ولائیت شاہ و شیخ الحدیث برائے ایصال ثواب قبلہ والدہ محترمہ مغفورہ دربار عالیہ حضرت شہنشاہ ولائیت پر عمرہ کی قرعہ اندازی میں نکلا تھا،عمر ہ کی ٹکٹ خلیفہ مجاز شیخ الحد یث قبلہ پیر سید بلھے شاہ گجراتی الحاج محمد یو نس نقشبندی (مر کز ی صدر بلھے شا ہ سو سا ئٹی آ ف پاکستا ن)نے اپنے دست مبا ر ک سے پیش کیا،اس موقع پر جنر ل سیکرٹر ی منصور احمد نقشبندی خا دم محمد اقبا ل نقشبند ی ند یم سرور نقشبند ی سجا د احمد رحمت اللہ سرفراز احمد ولائیت خان عا قب علی و دیگر اہم شخصیا ت مو جو د تھی،
———————
——————–
بیگم شاہانہ فاروقی کی وفات سے ق لیگ ایک اہم شخصیات سے مرحوم ہو گئی
گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ق کے ممتاز راہنما و کاروباری شخصیت چوہدری غلام سرور باگڑی چوہدری فراز احمد باگڑی چیف ایگزیکٹو باگڑ ی کلاتھ ہائوس حافظ اسرار احمد باگڑی چوہدری مظہر وڑائچ نت راہنماق لیگ و دیگر شخصیت نے گز شتہ روز فاروقی ہئوس میں جاکر میجر نسیم اکرم فاروقی اور محترمہ خدیجہ فاروقی سے بیگم شاہانہ فاروقی کی وفات پر اظہار تعزیت کی، انہوں نے کہا کہ بیگم شاہانہ فاروقی کی وفات سے ق لیگ ایک اہم شخصیات سے مرحوم ہو گئی، مرحومہ کی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمات میں گزار دی،ان کی سیا سی و سماجی خدمات کو کبھی بلایا نہیں جا سکتا،
———————
——————–
گجرات کالرہ کلاں ایلمنٹری سکول میں مستحق بچوں کیلئے ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا جائے گا
گجرات (جی پی آئی) گجرات کالرہ کلاں ایلمنٹری سکول میں مستحق بچوں کیلئے ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔23 دسمبر بروز سوموار وقت9 بجے صبح چائلڈ فرینڈلی گورنمنٹ بوائز ایلمینٹری سکول کالرہ کلاں میں مسحتق اور ہونہار طلبہ و طالبات کو فری یونیفارم ، جرسیاں اور سکول شوز دینے کے سلسلہ میں عظیم الشان تقریب منعقد ہورہی ہے اسکے علاوہ تقریب میں گزشتہ سال کے دوران سکول کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینے والی ڈونر شخصیات کو بھی خصوصی یادگاری شیلڈز دی جائینگی۔اس میں مہمان خصوصی حاجی ناصر محمود سابق ایم پی اے، ڈی سی او آصف بلال لودھی، ای ڈی ایجوکیشن گجرات محمد کاشف طاہر، ممتاز سماجی شخصیت انڈسٹریل اسٹیٹ گجرات چوہدری محمد ارشد چیمہ، سابق ایم پی اے چوہدری عامر عثمان عادل، ڈی او سی گجرات شجاع قطب بھٹی، ڈی ای او ایلمنٹری گجرات محمد پرویز، ممتاز سماجی شخصیت کالرہ کلاں چوہدری محمد عارف ساہی، نذیر میرج ہال محمد صغیر چکوالی، ممتاز سماجی شخصیت کالرہ کلاں چوہدری حق نواز نارو، سٹی صدر ثناء اللہ بٹ، برائٹو فین حاجی محمد شفیق، صدر آل ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ گجرات سید طار ق علی شاہ، ڈپٹی ڈی او چوہدری محمد اورنگزیب ، کوآرڈی نیٹر الف اعلان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن میڈم ثریا منظور، صدر پی ٹی یو گجرات محمد منیر چغتائی، ممتاز سماجی شخصیت کالرہ کلاں چوہدری اسلم چٹھہ، نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس انڈسٹری قمر بشیر، سابق ناظم کالرہ کلاں چوہدری اللہ دتہ، سماجی شخصیت کالرہ کلاں محمد مفیظ ڈار، ممتاز سماجی شخصیت کالرہ کلاں حاجی ناصر محمود ڈار، ممتاز سماجی شخصیت کالرہ کلاں حافظ راشد عزیز، نواز فرنیچر کالرہ کلاں مرزا رضوان الحق، مدنی فرنیچر ہائوس محمد ریاض مدنی، دبئی پاٹری حاجی ارشد محمود، نایاب سرامکس میاں محمد ریاض، نواز پینٹ اینڈ ہارڈوئیر سٹور حاجی محمد نواز، چوہدری ناصر لیاقت ایڈووکیٹ، احمد فین گجرات مرزا حمد علی، سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ ڈسٹری عدنان اقبال مکی، سماجی شخصیت کالرہ کلاںچوہدری محمد ارشد چیمہ ، یوسف رائس ملز ملک ارسلان احمد، شاہ جماعت ماربل فیکٹری حاجی محمد یوسف، سید مدثر احمد ایڈووکیٹ، چیئرمین یونائیٹڈ ہیومن رائٹس سید طارق عباس شاہ، ایل سی ٹریڈرز مرزا عابد شان، مرزا یاسر شان ۔ جبکہ منتظمین میں شامل ہیں چوہدری محمد امجد ساہی (امریکہ) سرپرست اعلیٰSMC کمیٹی کالرہ کلاں، چوہدری خرم نثار (امریکہ) نائب سرپرسٹ SMC کمیٹی کالرہ کلاں، چوہدری رشید احمد شریک چیئرمین SMCکمیٹی، محمد حفیظ وائس چیئرمین SMC کمیٹی کالرہ کلاں، مہر محمد الیاس جنرل سیکرٹریSMC کمیٹی کالرہ کلاں، ٹھیکیدار حاجی خالد حسین ممبرSMC کمیٹی کالرہ کلاں، سید مظہر عباس ممبرSMC کمیٹی کالرہ کلاں ، خالق خان ممبرSMC کمیٹی کالرہ کلاں، ڈاکٹر اظہر اقبال فنانس ، سیکرٹری SMC کمیٹی کالرہ کلاں، صوبیدار ریٹارئرڈ فضل حسین ممبرSMC کمیٹی کالرہ کلاں۔
———————
——————–
الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کی ڈسٹرکٹ باڈی کا اہم اجلاس صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا
گجرات(جی پی آئی)الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کی ڈسٹرکٹ باڈی کا اہم اجلاس صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔مرکزی سیکٹرری میاں عبدالشکور مہمان خصوصی رہے۔ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری راحیل اصغر ، راجہ ساجد شریف، ڈاکٹر طارق سلیم ، اسعد سعیداور طاہر نذر شریک ہوئے۔ اجلاس میں ھیپاٹایٹس سی پر گرام کا جائزہ لیا گیا۔ اب تک ہونے والی پیش رفت پر اطمنان کا اظہار کیا گیا۔ضلعی تنظیم سازی کے امور زیر بحث آے اور اہم فیصلے کیے گے۔اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن کے عہدداران نے کہا خدمت انسانیت بڑی عبادت ہے۔معاشرے کے صاحب ثروت افراد پر فرض اور قرض ہے۔جس کوادا کر کے بر وقت ہم دنیا و آخرت میں سر خرو ہو سکتے ہیں۔
———————
——————–
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات سبزیوں اور پھلوں کے ریٹس کنٹرول کرنے کے لئے ارکان قومی اسمبلی اور سرکاری افسران نے اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کرائ
گجرات (جی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات سبزیوں اور پھلوں کے ریٹس کنٹرول کرنے کے لئے ارکان قومی اسمبلی اور سرکاری افسران نے اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کرائی جبکہ ای اے ایس او کھاریاں نے کمشن وصول کرنے کی شکایت پر ڈنگہ منڈی کے 6آڑھتیوں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجا ب کی مقرر کردہ ٹیم کی رکن ایم پی اے منڈی بہا والدین سید طارق یعقوب نے گذشتہ روز ای اے ایس او وقار حسین اور دیگر ریونیو افسران کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی جلا لپور جٹاں کا علی الصبح دورہ کیا اور پھلوں، سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی مکمل نگرانی کی۔ رکن صوبائی اسمبلی سید طارق یعقوب نے منڈی کے مختلف حصوںکا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت عوام الناس کے مفادات کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے اور کسی بھی مفاد پرست،ذخیرہ اندوز یا منافع خور کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دریں اثناء ای اے ایس او کھاریاں میثم عباس نے علی الصبح سبزی منڈی لالہ موسیٰ کا دورہ کیا اور سبزی اور پھلوںکی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔ انہوںنے محسن نامی شخص کی درخواست پر کمشن وصول کرنے کی شکایت پر 6آڑھتیوں کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ جبکہ ریونیو افسران نے گجرات، ڈنگہ منڈی، اور سرائے عالمگیر منڈی میں بھی نیلامی کے عمل کی مکمل نگرانی کی گئی
———————
——————–
ضلع بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے
گجرات(جی پی آئی)ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت/ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے دفعہ 144کا نفاذ کر تے ہوئے چہلم امام حسین و شہدائے کربلا کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ضلع بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے تاہم مسلح افواج، پولیس کے وردی پوش اہلکار، بزرگ افراد، خواتین، بارہ سال سے کم عمر بچے اور صحافی جنہوں نے اپنے ادارے کا جاری کردہ شناختی کارڈ آویزاں کر رکھا ہو گا وہ اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ایک اور حکم کے تحت چہلم کے موقع پر ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش، پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، وال چاکنگ، نفرت انگیز و شر انگیر پمفلٹ یا مواد چھاپنے اور تقسیم کرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144کے نفاذ پر عملدارآمد یقینی بنایا جائے انہوں نے خبر دار کیا کہ خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی اور انکے خلاف مجاز عدالت میں مقدمات چلائے جائیں گے۔
———————
——————–
پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق گراں فروشوں کے خلاف جرمانہ عائد کر دیا ہے
گجرات(جی پی آئی) پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق گراں فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈائون کے دوران پرائس مجسٹریٹس نے گرانفروشی کے مرتکب 779تاجروں و دوکانداروں پر 9 لاکھ 57 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کی زیر نگرانی کریک ڈائون کے دوران یکم دسمبر سے 20دسمبر تک اے ڈی سی، اسسٹنٹ کمشنرزسمیت 20 پرائس مجسٹریٹس نے ضلع بھر کی مختلف مارکیٹوں اور کاروباری مراکز سمیت 1292دوکانوں پر اچانک چھاپے مارے اور مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کی صورتحال چیک کی۔ اس دوران طے شدہ نرخوں سے زائد ریٹس وصول کرنے والے ، ریٹ لسٹیں آویزان نہ کرنے والے 779دوکانداروں پر مجموعی طور پر نو لاکھ، ستاون ہزار دو سو روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ پرائس مجسٹریٹس نے مصنوعی مہنگائی سمیت سنگین جرائم کے مرتکب 42دوکانداروں کو گرفتار کروا کر انکے خلاف مختلف تھانوں میں 38مقدمات بھی درج کر ادیے ہیں ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے واضع کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی روکنے کے لئے کریک ڈائون جاری رہے گا ۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو مقررہ نرخوںپر اشیائے خور د و نوش کی فراہمی کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں۔
———————
——————–
راہنما چوہدری سرفراز احمد وڑائچ عشائیہ دیں گے
گجرات (جی پی آئی) دھریکاں خورد کے معروف سماجی سیاسی راہنما چوہدری سرفراز احمد وڑائچ 22دسمبر بروز اتوا ر شام 4بجے ڈیرہ ورہائش علی محمد وڑائچ نواسہ بابا راجہ تا رڑ دھریکاں خورد میں رائے اصغر علی کھرل ADLR کمپیوٹر سروس سنٹر پھالیہ کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ دیں گے ۔عشا ئیہ میں چوہدری اعجاز احمد لک امید وار برائے چیئر مین وسابق ناظم یونین کونسل دھریکاں کلاں ،متوقع امید وار برائے چیئرمین یونین کونسل دھریکاں کلاں چوہدری ریاض احمد رانجھا ،رائے جہانگیر کھرل سابق تحصیل ناظم حافظ آباد ،چوہدری طارق محمود ساہی سابق MPA،چوہدری خالد محمو د ساہی سابق نا ظم ،حکیم چوہدری محمد علی گو لڈ میڈلسٹ ،چو ہدری محمد احسن دو تھڑ،صابر حسین ناصر ،خلیل احمد سندھو کے علا وہ سماجی سیاسی کا رکن کثیر تعداد میں شر کت کریں گے ۔خلیل احمدسند ھو نے بتا یا کہ دھریکاں خو رد میں یہ پروگرام شاندار ،یادگار اور مثا لی ہو گا۔
———————
——————–
یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ڈنگہ سٹی کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقر یب 25 دسمبر کو منعقد ہو گی
گجرات (جی پی آئی) یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ڈنگہ سٹی کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقر یب 25 دسمبر کو منعقد ہو گی جس میں UHRO کے مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری ،گو جرانوالہ ڈویژن کے جنرل سیکر ٹری ٹھیکیدار محمد رفیع ،مرکزی نائب صدر ملک بابر حسین اعوان ، مرکزی ایڈوائزر رضوان اکرم تارڑ، ڈپٹی میڈیا ایڈوائزر پنجاب نوید شہز اد مغل ،گوجرانوالہ ڈویژن کے میڈیا ایڈوا ئز ر حکیم عبد الجبار ،جنر ل سیکر ٹری ضلع گجرات زین العابدین ،صدر UHROضلع گجرات سید زمان حسین شاہ ،ڈنگہ سٹی کے صدر میاں غضنفر علی ،یو تھ ونگ ڈنگہ سٹی کے صدر عدیل عباس سمیت عہدیدار اور کارکن کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔اس مو قع پر بانی پاکستان قا ئد اعظم محمد علی جناح کی تا ریخ ساز شخصیت کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
———————
——————–
معاہدے پر عمل درآمد کرایا جائے، ورنہ حالات کی خرابی کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی، اہل علاقہ قدرت آباد
گجرات(جی پی آئی)اہل علاقہ قدرت آباد کا سترہ صفر المظفر کے دن قدرت آباد میں امن امان کے حوالے سے ہنگامی اجلاس جامع مسجد نورانی قدرت آباد میں ہوا۔جس اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کی سترہ صفر کی گزشتہ تین سالہ کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سال سترہ صفر المظفر کے حوالے اگر انتظامیہ معاہدے پر عمل درآمدکرائے تو اہل سنت و جماعت کی طرف سو فیصد قیام امن کے لیے تعاون ہوگا۔لیکن اگر انتظامیہ نے اپنی روش کو گزشتہ سالوں کی طرح برقرار رکھا تو حالات کی خرابی اور علاقے میں انتشارکی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی ۔ اہل علاقہ نے متعلقہ انتظامیہ کی طرف سے تھانے بلائے جانے کے باوجود احتجاجاً تھانے جانے سے انکار کر دیا ۔اور کہا کہ ہمیں انتظامیہ کے وعدوں پر یقین نہیں ۔مزید کہا کہ زبانی دعووں کا دور ختم،امن امان کے حوالے سے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔اہل علاقہ نے باوثوق ذرائع کے ذریعہ اپنا فیصلہ ارباب اختیار تک پہنچا دیا۔اجلاس میں علامہ شعیب الرسول مصطفائی ، حافظ مظہر اقبال چشتی ، علامہ ایاز نعیمی ،ملک شبیر گولڑوی،علی احمد مہر، محمد سرور،صابر انصاری،جمشید اقبال،ڈاکٹرمحمدیاسین بٹ ، قاری اظہر عطاری،محمد شریف کھوکھر،عابد کھوکھر،بابر قادری اوراہل علاقہ کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔