تمام مکاتب فکر کے لوگ عید میلاد النبی کے موقع پر اتحاد و یکجہتی، آہنگی کو برقرار رکھیں۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی و جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی شاہ فیصل زون کے مرکزی آفس سمیت تمام سرکاری عمارتوں اور شاہراہوں کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا ہے.

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کی ہدایت پر شاہ فیصل زون کی جانب سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرکزی جلوس کے راستوں پر استقبالیہ، سبیل کیمپ قائم کیئے گئے ہیں۔

مرکزی جلوس کے استقبال کے لئے شاہ فیصل کالونی نمبر 2 شمع شاپنگ سینٹر چوک پر مرکزی کیمپ قائم ہے جس میں شرکاء جلوس پر گل پاشی اور شیرنی تقسیم کئے جائیں گے۔ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول میونسپل کمشنر طلعت محمود اور شاہ فیصل زون کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کر کے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر جلوسوں کے راستوں اور عبادت گاہوں کے اطراف حفاظتی و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے منتظمین سے ملاقات کی اور ان سے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پرانہوں نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر اتحاد و یکجہتی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی برقرار رکھیں سیرت محمدی پر عمل کرنے کا عزم کیا جائے انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں سازش کے ذریعے مسمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں۔

اتحاد و بین المسلمین کو اپنا کر ہی ہم تفرقوں کا خاتمہ اور اسلام دشمن عناصر کی سازشوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ ضلع کورنگی کے تمام زونز میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے انتظامات منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلمانوں کا عظیم تہوار ہے اور ہم باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں ہیں۔