سکاٹ لینڈ : شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن بچوں کے سکول پہنچ گئے

Prince William Middleton

Prince William Middleton

ایڈنبرگ(جیوڈیسک)برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن سکاٹ لینڈ میں بچوں کے سکول پہنچ گئے،دونوں نے مل کر بچوں کی گیمز میں حصہ لیکر اپنی بچپن کی یادوں کو بھی تازہ کیا۔برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے سکاٹ لینڈ میں ایک سکول کا دورہ کیا۔

جہاں شہزادی مڈلٹن نے بچوں سے باسکٹ بال لیکر اسے ہوپ میں پھینکنے کی کوشش کی۔اس کے بعد دونوں میاں بیوی نے ٹیبل ٹینس پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

دونوں سٹارز نے شاندار کھیل پیش کر کے اپنی بچپن کی یادوں کو بھی تازہ کیا،یہی نہیں شہزادہ ولیم نے نوجوان طالبعلموں سے مکس میوزک کو بنانے کی خصوصی ٹپس بھی حاصل کیں۔