دوسرا کمشنر کراچی سٹی میراتھن لیاری کا بھر پور حصہ لینے کا اعلان

Commissioner Karachi City Marathon

Commissioner Karachi City Marathon

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) دوسرا کمشنر کراچی سٹی میراتھن ثابت کردے گا کہ شہر کراچی امن ،محبت اور بھائی چارگی کا قلعہ ہے ،لیاری کے نوجوانوں ،کھلاڑیوں اور عوام کا میراتھن میں بھر پور شرکت کا اعلان ان خیالات کا اظہار پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی نے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد کے ہمراہ لیاری کے مختلف علاقوں کے دورے پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر لیاری کے نوجوانوں نے بھی کمشنر کراچی سٹی میراتھن میں نہ صرف حصہ لینے بلکہ اسے کامیاب بنا نے کا بھی اعلان کیا خالد بروہی نے کہاکہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نہ صرف شہر کی تعمیر و ترقی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ویژن کو فروغ دے رہیں بلکہ کراچی شہر کو اسپورٹس سٹی بنا کر اسے امن کا گہوارہ بنا نے میں شب ورز مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ انشا اللہ دوسرا کمشنر کراچی سٹی میراتھن شہر کراچی کے امن اور محبت کو مزید فروغ دیگا۔