سیکیورٹی فورسز پر حملے کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں: عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

ہری پور (جیوڈیسک) جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ فوج اور عوام کے غم میں برابر کا شریک ہوں کچھ لوگ جو ملک میں جنگ فوج کو قبائلی علاقے میں رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے کہا تھا کہ ملک میں قیام امن بہت ضروری ہے۔

بنوں حملے کا ذمہ دار نواز شریف کی بجائے کس کو ٹھہراؤں؟۔ عمران خان نے کہا کہ جب بھی امن کی کوشش ہوتی ہے کوئی حادثہ ہو جاتا ہے دو ہزار چھ سے پہلے پاکستانی طالبان کا نام و نشان نہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دس سال سے امریکا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

امریکی امداد سے کئی گنا زیادہ پاکستان کو نقصان ہوا۔ طالبان کا نہیں پاکستان کا حامی ہوں عمران خان کا کہنا تھا کہ بنوں جیسے دو تین مزید حملے ہو گئے تو کہا جائے گا کہ حملہ کر دو، نواز شریف اے پی سی بلا کر مذاکرات کے بارے میں بتانا چاہیے۔