الطاف حسین کا حکومت سے طالبان کیخلاف لائحہ عمل تشکیل دینے کا مطالبہ

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بنوں میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے طالبان کے خلاف لائحہ عمل تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طالبان سے مذاکرات یا کوئی اور آپشن کا فیصلہ جلد کیا جائے۔ اس سلسلے میں تاخیر سے فوجیوں اور شہریوں کا نقصان ہو گا۔

خودکش حملوں اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکوں کے واقعات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ صبح و شام فوج اور پولیس کے جوانوں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسر اور جوان شہید ہوتے رہے تو اس سے مایوسی پیدا ہو سکتی ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت عسکری حکام ٹھوس لائحہ عمل بنائیں جس کے تحت حملہ کرنے والے دہشت گردوں سے بھرپور طریقے سے نمٹا جا سکے۔