سیکیورٹی فورسز اور خفیہ ادارے قانونی دائرہ میں رہیں : عاصمہ جہانگیر کی التجا

Asma Jahangir

Asma Jahangir

کوئٹہ (جیوڈیسک) انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کی رہنما عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اب تک ظلم کا جواب ظلم سے دیا گیا ہے۔ صوبے کے عوام میں خوف اب بھی موجود ہیں لیکن وہ نئی حکومت سے پرامید بھی ہیں۔

کوئٹہ مین پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کمیشن پاکستان کی رہنما عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں سے التجا کرتے ہیں کہ وہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کام کریں۔

انہوں نے کہا ایچ آر سی پی کے وفد کی بلوچستان میں موجودگی کے دوران ہی ڈیرہ بگٹی سے سیکیورٹی فورسز نے سات افراد کو اٹھالیا ہیعاصمہ جہانگیر نے کہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی آج بھی ہورہی ہے۔

فورسز کوچائیے کہ وہ ظلم کا جواب ظلم سے نہ دیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ صوبے کے عوام نئی حکومت سے بہت زیادہ ہیں انہوں نے زیارت ریذیڈنسی اور وومن یونیورسٹی مین دہشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔