سہگل آباد کی عوام نے سیاسی بنیادوں پر نالہ بھنائو کازوے کی تعمیر کا کام رکوانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا

چکوال : سہگل آباد کی عوام نے سیاسی بنیادوں پر نالہ بھنائو کازوے کی تعمیر کا کام رکوانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل چوہدری ایاز امیر نے نالہ بھنائو کازوے پر کام شروع کروایا تھا۔

مگر انہوںنے الیکشن میں تحریک انصاف کی حمایت کردی جس پر لیگی اراکین اسمبلی نے کازوے پر انتقاماً کام رکوادیا جس سے درجنوں دیہاتوں کی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔