ایف آئی اے پولیس کا چکوال میں چھاپہ جماعت اسلامی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک اختر نواز اعوان سمیت دو افراد کو گرفتار کر لی

چکوال : ایف آئی اے پولیس کا چکوال میں چھاپہ جماعت اسلامی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک اختر نواز اعوان سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئیاے کے افسران نے ایک ہی روز میں یکے بعد دیگرے تین ریکروٹمنٹ سنٹروں پر چھاپہ مار کر چار افراد کو حراست میں لے لیا جن میں سے دو کو پوچھ گچھ کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

جبکہ جماعت اسلامی کے ملک اختر نواز اعوان اور عنصر نامی ایجنٹ کو بعد از برآمدگی پاسپورٹ چالان کر دیا ۔ایف آئی اے حکام کیمطابق مذکورہ ملزمان پر لوگوں کو باہر ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے کا الزام ہے عوامی حلقوں نے ایف آئی اے کی اس کاروائی کو سراہا اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ میرٹ پر تفتش کر کے ملزمان سے لٹنے والے سادہ لوح شہریوں کی رقوم واپس دلائیں گے۔