سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شروع ہو گا، 17 نکاتی ایجنڈا جاری

Senate

Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شروع ہو گا، اجلاس کا سترہ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ایوان بالا کا اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔

اجلا س کے ایجنڈے میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، امن و امان کی صورتحال، اقلیتوں کے تحفظ، سائبر جرائم میں اضافہ اور اس کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات اور اسٹیل ملز کی کارکردگی پر بحث سمیت کئی تحاریک اور قراردادیں شامل ہیں۔

خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر حاجی عدیل کمیٹی کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کریں گے۔