سینیٹرعباس آفریدی فاٹا سے آزاد سینیٹرز کے گروپ لیڈر منتخب

Abbas Afridi

Abbas Afridi

اسلام آباد(جیو ڈیسک) اسلام آباد سینیٹر عباس آفریدی فاٹا سے آزاد سینیٹرز کے گروپ لیڈر منتخب ہو گئے،فاٹا سینیٹرز نے عباس آفریدی کون لیگ سے رابطے کا گرین سگنل دے دیا۔

فاٹا کے آزاد سینیٹرز کا اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس ہوا،جس میں سینیٹر عباس آفریدی کو متفقہ طور پر گروپ لیڈر منتخب کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹا کے آزاد سینیٹرز کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے۔

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق سینیٹر عباس آفریدی کی نوازشریف سے ملاقات ہو چکی ہے،فاٹا اراکین کی حمایت سے سینیٹ میں ن لیگ مزید مضبوط ہو گی،سات مزید سینیٹرز کا مسلم لیگ ن کی حمایت کا امکان ہے۔