سینیٹر فیصل جاوید کا جنسی زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

Faisal Javed

Faisal Javed

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے جنسی زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ ‏ایک بار پھر زور دیتے ہیں کہ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے، بچوں اور خواتین کیساتھ زیادتی کرنے والے انسان نہیں، وحشی درندے ہیں، ان درندوں کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ زیادتی کرنے والے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے لیے قانون سازی کے ساتھ ساتھ اس قانون پر عمل درآمد، استغاثہ اورسزائیں بہت ضروری ہیں۔