ستمبر میں بلدیاتی الیکشن ممکن نہیں، وزیرِ قانون پنجاب

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون وبلدیات رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ستمبر میں بلدیاتی الیکشن کرانا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن بغیر حلقہ بندی کے الیکشن کرنا چاہتا ہے تو اس کی مرضی مگر الیکشن فری اینڈ فیئر نہیں ہو گا۔ بلدیاتی الیکشن کے ایشوپر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوری حلقہ بندیاں کر کے الیکشن کا اعلان کر دے تو کوئی اعتراض نہیں۔

مگر اس سے الیکشن کی ساکھ پر حرف آئیگا۔ رانا ثنااللہ نے کہا گزشتہ دور میں ساڑھے 3کروڑ جعلی ووٹر تھے، بلدیاتی الیکشن کیسے کراتے !۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگلے ہفتے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری بجھوا دی ہے 3 سے چار ہفتے میں نئے بلدیاتی ایکٹ پر قانون سازی مکمل کر لیں گے۔ وزیر قانون وبلدیات کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی تک کوئی خط موصول نہیں ہوا۔