گوادر کا شغر شاہراہ اور ریلوے ٹریک کے منصوبے قابل عمل ہیں، پلانگ کمیشن

Planning Commission

Planning Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) پلاننگ کمیشن نے گوادر کاشغر شاہراہ اور ریلوے ٹریک بچھانے کے منصوبوں کو قابل عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے تجارتی راہداری اور سرمایہ کاری کے نئے راستے کھلیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے امور پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔

جس میں وفاقی وزرا، پلاننگ کمیشن اوراین ایچ اے کے حکام شریک ہوئے۔ وزارت پلاننگ اینڈ ڈویژن نے گوادر کاشغر شاہراہ اور ریلوے ٹریک بچھانے کے منصوبوں کوو قابل عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے تجارتی راہداری اور سرمایہ کاری کے نئے راستے کھلیں گے۔ پلاننگ کمیشن کے حکام نے گوادر کاشغر اور ارمچی شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے پر بریفنگ دی۔

لاہور سے کراچی نئے موٹر وے کی تعمیرکا جامع منصوبہ پیش کرتے ہوئے اسے گوادر کاشغر شاہراہ سے ملانے کی تجویز بھی دی گئی۔ وزیراعظم نے وزارت مواصلات کو ہدایت کی کہ لاہور تا کراچی موٹر وے منصوبے پر کام جلد شروع کیا جائے۔

وزیراعظم نے موٹر ویز اور ہائی ویز کی غیر تسلی بخش مرمت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ موٹر ویز اور ہائی ویز کی حالت کو بہتر بنا نے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے وزارت مواصلات کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور جاری منصوبوں کے بارے میں الگ بریفنگ دے۔