عوام کی خدمت ہمارا خاندانی شیوہ ہے: سید نور الحسن شاہ

لالہ موسی : سابق ضلعی نائب ناظم گجرات سید نورالحسن شاہ نے ڈیرہ سیڑھیاں والا پر مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی خدمت ہمارا خاندانی شیوہ ہے جب تک ہمارے خاندان کا ایک بھی فرد زندہ ہے خدمت کا عظیم مشن جاری رہے گا، اس موقعہ پر مرزا بابرعلی شمس۔

چوہدری افقار کملہ، چوہدری آصف ککرالی، ملک محمد انور، ید سبطین شاہ قاضیاں بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کا جذبہ ہمیں اپنے آبائو اجداد سے ورثہ میں ملا ہے اور اپنے ورثہ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے دوست اور ساتھی ہمارا سرمایہ ہیں اپنے ساتھیوں اور دھڑے سے ساتھ نبھانا جانتے ہیں۔

ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں مخلص اوروفادار دوست اور ساتھی دیے ہیں گزشتہ دس سالوں سے ہمارے پاس اقتدار نہ ہونے کے باوجود ہمارے تمام ساتھی اور دوست مضبوط چٹان کی طرح ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، ایسے مخلص دوست ہرکسی کو نہیںملتے مجھے ہمیشہ اپنے دوستوں اورساتھیوں پرفخررہاہے اور رہے گا۔