خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ملیر میں آج مفت آئی و میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا

کراچی : خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام فلاح خلق مشن ٹرسٹ کے اشتراک سے چھٹا مفت آئی و بلڈ شوگر ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد (آج) مورخہ 5 فروری 2014ء بروز بدھ صبح 9 بجے تا صبح دوپہر 1 بجے تک بمقام مرکزی دفتر فلاح خلق ٹرسٹ قاری رحمانی چوک بی ایریا ملیر کالونی نزد تھانہ سعود آباد منعقد کیا جا رہا ہے۔

مفت آئی کیمپ میں آدم جی آئی ہسپتال دھورا جی کے ماہر امراض چشم مریضوں کا معائنہ کرینگے اور موتیا کے مریضوں کا مفت آپریشن بمعہ لینس کیا جائے گا تمام مریضوں کا بلڈ شوگر ٹیسٹ بھی مفت کیا جائے گا اور ضرورت مند مریضوں کو مفت عینک و ادویات فراہم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ فری میڈیکل کیمپ میں جنرل او پی ڈی کی سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی جس میں لیاقت نیشنل ہسپتال اور سول ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز مریضوں کا مفت طبی معائنہ کرینگے۔