گندم اور آٹے کی صوبے سے اندرون ملک اسمگلنگ جاری

 Flour

Flour

کراچی (جیوڈیسک) صوبے سے اندرون ملک گندم اور آٹے کی نقل وحمل پر پابندی کے باوجود جاری ہے جس کا خمیازہ عوام کو قیمت میں اضافے کے نتیجے میں بھگتنا پڑرہا ہے۔

اندرون ملک نقل وحمل پر پابندی میں مزید 2 ماہ کی توسیع بھی قانونی تقاضے مکمل نہ کیے جانے کے باعث ناکام ہو گئی، عدالت آٹے اور گندم کی اسمگلنگ میں گرفتار درجنوں ملزمان کی گرفتاری کو غیرقانی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق فلور ملز مالکان نے گندم اور آٹا اندورن ملک اسمگل کر دیا اور گندم کی منصوعی قلت پیدا کر کے قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے، محکمہ خوراک نے حکومت سندھ سے آٹے اور گندم کی دوسرے صوبوں میں نقل وحمل پر پاپندی عائد کرنے کی استدعا کی تھی۔

جس پر وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر وزارت داخلہ نے نومبر 2011 کو ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ اور آٹے اور گندم کی نقل و حمل پر پابندی عائد کی تھی اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔