چاہے ایک سیٹ سے جیتیں، آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی: شیخ رشید

 Sheikh Rashid

Sheikh Rashid

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چاہے ایک سیٹ سے جیتیں، آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔

راولپنڈی میں کشمیری مہاجرین کے جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کسی دباؤ کے بغیر پاکستان کو آگے لے جانا چاہتے ہیں، داسو اور بھاشا ڈیم پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کشمیر میں غیر ذمے دارانہ زبان استعمال کر رہی ہیں لیکن وہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں چاہے ایک سیٹ سے جیتیں آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔