شبیر حسین طوری کی ہدایت پر ملک بھر میں سانحہ کوئٹہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے

Protest

Protest

اسلام آباد (پ۔ر) آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی چئیرمین شبیر حسین طوری کی ہدایت پ رملک بھر میں سانحہ کوئٹہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں جنرل سیکرٹری سیدطاہر علی کی قیادت میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک پاکستان اس وقت دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے قوم اور قیادت کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں عام آدمی بھی محفوظ نہیں لیکن کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی کارروائی میں وکلاء اور صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اس موقع پر سئنیر وائس چئیر مین اعجاز بٹ نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عجب صورتحال بپا ہو چکی ہے۔

سیاست کا یہ عالم ہے کہ کوئی ناگہانی آفت بھی آ جائے تو منہ زورسیاستدان میان میں آجاتے ہیں اور اپنی اپنی دوکان چمکانا شروع کر دیتے ہیں یہاں تک کہ نام نہاد سیاستدان اپنی دوکان چمکانے کی خاطر ملک مخالف بیان دینے سے بھی گریز نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا قیمتی لہو رائیگاں نہیں جائے گا اور ملکی سالمیت کی خاطر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے میڈیا ہاؤسز کے مالکان ہوش کے ناخون لیں اور فیلڈ میں کام کرنے والوں کیلئے حفاظتی اقدامات عمل میں لائیں ورنہ ان کے خلاف جلد تحریک کا اعلان کیا جائے گا۔