شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار حکومت کے لئے مسائل پیدا کررہے ہیں، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار حکومت کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی موجودہ صورت حال میں بہتری کے لئے مصالحت کر رہے ہیں لیکن یہاں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں کی بھرمار ہے جو حکومت کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ ایسی صورت حال میں حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ صبر و تحمل کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔ جمہوریت میں ہر طبقے کو پر امن احتجاج کا حق حاصل ہے، حکومت پکڑ دھکڑ اور لوگوں کو ہراساں کرنا چھوڑ دے اور 14 اگست سے پہلے 14 اگست نہ بنایا جائے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔