’میں تمہارے بابا کو بھی جانتا ہوں‘، شاہ محمود کا بلاول کی تنقید پر سخت رد عمل

 Shah Mehmood Qureshi and Bilawal Bhutto

Shah Mehmood Qureshi and Bilawal Bhutto

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تنقید پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’بلاول بھٹو نے کہا مجھے اچھی طرح جانتے ہیں، میں بھی انہیں اچھی طرح جانتاہوں، میں انہیں اور ان کے بابا کو بھی جانتا ہوں، جب یہ چھوٹے سے تھے تب سے جانتا ہوں، بچے کو پرچیاں پڑھا دیتے ہیں اور بچہ آٹو پر چل پڑتا ہے، ابھی بچے کچھ وقت لگے گا‘۔

شاہ محمود نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری ایک تقریر سے بلاول اتنا پریشان ہوجائیگا، یہ تو طفلِ مکتب لگتا ہے ابھی بہت صبر کرنا ہے، انہوں نے گیلانی کی بات کی، کم از کم انہیں مک مکا کا اپوزیشن لیڈر نہ بنایا ہوتا، گیلانی سرکاری ووٹوں سے اپوزیشن لیڈر بنے ہیں، بلاول اپنے گریبان میں جھانکیں انہیں اپنی اصلیت نظر آئے گی کہ وہ کتنے پانی میں ہیں‘۔

وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آج بچہ بہت پریشان ہے، اس کی پریشانیوں میں مزید اضافہ نہیں کرتا‘۔