شاہ محمود قریشی نے لندن میں عمران خان اور طاہرالقادری کی ملاقات کی تصدیق کر دی

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ لندن میں عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملاقات میں کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لندن میں طاہر القادری اور عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، شیریں مزاری نے اس کی تردید اس وقت کی تھی جب انہیں ملاقات کا علم نہیں تھا لیکن طاہرالقادری اور عمران خان کی ملاقات میں اچھنبے کی کوئی بات نہیں کیونکہ سیاسی رہنما ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان لندن میں ہونےوالے ملاقات میں کوئی معاہدہ نہیں طے پایا تھا بلکہ اس میں صرف رسمی بات چیت ہوئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہرالقادری کی ملاقات میں کسی کی معاونت کی ضرورت نہیں تھی اور ملاقات میں اور کون کون شریک تھا اس بات کا بھی علم نہیں جبکہ کون سی معلومات کب دی جائیں یہ لیڈر کا استحقاق ہے۔